بیجنگ میں وسطی امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا کی قائم مقام ناظم الامور شیمینہ ہان نے حال ہی میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 شاندارہوں گے۔چین نے انسداد وبا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےاور کوسٹاریکا کو یقین ہے کہ چین وبا کے منفی اثرات کو ختم کر کےگیمز کے دوران ہر ایک کھلاڑی اور متعلقہ فرد کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنائے گا اور کامیابی کے ساتھ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے اولمپک گیمز میں چین اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔