چوبیس دسمبر کو 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے 32 ویں اجلاس میں ، 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس کے انعقاد سے متعلقہ قرارداد کی منظوری دی گئی ۔ قرارداد کے مطابق پانچ مارچ دو ہزار بائیس کو بیجنگ میں 13ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس کا افتتاح ہو گا۔
حال ہی میں منعقدہ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ 13 ویں قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا پانچواں اجلاس چار مارچ دو ہزار بائیس کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔