امریکہ میں سنگین نسلی تنازعات اور سماجی بدامنی عروج پر

2021-12-25 16:51:13

امریکہ میں سنگین نسلی تنازعات اور سماجی بدامنی عروج پر_fororder_8

امریکہ میں ملکی سطح پر دہشت گرد حملے بالخصوص انتہائی قدامت پسندی ملک کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ 2019 میں امریکہ میں 48 افراد ملکی دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہوئے جن میں سے 39 سفید فام بالادستی کے ہاتھوں مارے گئے۔
حقائق کے تناظر میں حالیہ برسوں میں امریکی معاشرے میں انتہائی دائیں بازو کا عروج ، اقتصادی بدحالی اور ثقافتی پسماندگی کی وجہ سے سفید فام امریکیوں کی شدید مایوسی اور شناخت کے بحران سے پیدا ہوا ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکی حکومت نے اپنی توانائی اور وسائل کا بڑا حصہ بیرون ملک انسداد دہشت گردی کی جنگوں کے لیے وقف کیا ، جس نے بڑی حد تک ملکی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک انسداد دہشت گردی کی جنگوں نے مسلمانوں کے خلاف سفید فام امریکیوں کے تعصب کو مزید بڑھاوا دیا۔اس دوران 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کے باعث امریکی معیشت کی تیزی سے گراوٹ کے تناظر میں بھی مسلمانوں کے خلاف سفید فام امریکیوں کے تعصب اور غصے میں اضافہ ہوا جبکہ  تقریباً تمام اقلیتی گروہ ہی ایسے رویوں سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔اسی باعث ملک میں سنگین نسلی تنازعات اور سماجی بدامنی نے جنم لیا ہے۔