شنگھائی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر ڈویلپمنٹ فورم 2021کا کامیاب انعقاد

2021-12-25 16:49:18

شنگھائی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر ڈویلپمنٹ فورم 2021کا کامیاب انعقاد_fororder_7

 شنگھائی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر ڈویلپمنٹ فورم پچیس تاریخ کو شنگھائی میں منعقد ہوا ۔ شرکاء نے " نئے ترقیاتی ڈھانچے کے تحت شنگھائی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی تعمیر " کے موضوع پر  وسیع  تبادلہ خیال کیا ۔ شنگھائی کے  نائب مئیر وو چھینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شنگھائی نے بنیادی طور پر چین کی اقتصادی طاقت اور  آر ایم بی  کی عالمی ساکھ  کے مطابق ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز تخلیق کیا ہے اور عالمی وسائل کی تقسیم کے حوالے سے اپنے کردار  کو مسلسل بڑھایا ہے۔فریم ورک سسٹم کے نقطہ نظر سے، مالیاتی مرکز کا بنیادی ڈھانچہ ابتدائی طور پر قائم ہو چکا ہے، اور مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے نظام کو مسلسل بہتر کیا گیا ہے۔ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، شنگھائی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کو  مزید اعلیٰ سطح پر آگے بڑھائے گا۔
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے نائب صدر جیانگ شی وے نے اپنے خطاب میں کہا کہ  سی ایم جی چین کے مختلف علاقوں کے ساتھ وسیع  پیمانے پر اسٹریٹجک تعاون کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم  شنگھائی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط  کریں گے ، شنگھائی کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی تعمیر و ترقی میں  اپنا فعال کردار ادا  کریں گے  اور شنگھائی کو عالمی اثر و رسوخ کا حامل ایک سوشلسٹ جدید بین الاقوامی شہر بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔