بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 40 مسافر ہلاک اور 200 سے زائد زخمی

2021-12-25 16:43:50

بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 40 مسافر ہلاک اور 200 سے زائد زخمی_fororder_5

بنگلہ دیش کی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 تاریخ کو بنگلہ دیش کی چارووتی کاؤنٹی میں دریائے سوگنڈا پر ایک مسافر  فیری میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کم از کم 40 مسافر ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو فوری علاج معالجہ فراہم کریں ۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلومیٹر جنوب میں ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ متاثرین کی اکثریت آگ کی لپیٹ میں آگئی جبکہ کچھ لوگ دریا میں کودنے کے بعد ڈوب گئے۔ تاحال 70 سے زائد زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 40 مسافر ہلاک اور 200 سے زائد زخمی_fororder_6