امریکہ میں کووڈ۔19 سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

2021-12-25 16:46:15

امریکہ میں کووڈ۔19 سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ_fororder_7

چوبیس تاریخ کو "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق، رواں ہفتے یومیہ تقریباً 800 امریکی بچے نوول کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ جمعرات تک ملک میں ایسے 1987 مصدقہ یا مشتبہ بچے ہسپتالوں میں داخل کیے جا چکے تھے۔ اس تعداد میں 10 دنوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ادارہ برائے طب اطفال  کے اعداد و شمار کے مطابق، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 7.4 ملین امریکی بچے اور نوعمر وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ ہفتے ہی  اس میں 170,000 کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ڈاکٹرز کے مطابق  بچوں میں کووڈ۔19 ٹیسٹ کے مثبت نتائج میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید بچوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا جا سکتا ہے۔