افغانستان میں چین کی جانب سے عطیہ کردہ امداد کی تقسیم

2021-12-25 16:27:39

افغانستان میں چین کی جانب سے عطیہ کردہ امداد کی تقسیم_fororder_2

افغان عبوری حکومت کے محکمہ پناہ گزین کی جانب سے 24 تاریخ کو دارالحکومت کابل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چین کے عطیہ کردہ انسان دوست امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کے 34 صوبوں کو تقسیم کی گئی۔ افغان عبوری حکومت کے امور  پناہ گزین کے قائم مقام وزیر خلیل حقانی نے تقریب میں شرکت کی۔
اس  سے قبل 21 تاریخ کو چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ایک کروڑ یوآن مالیت کا انسان دوست امدادی سامان کا عطیہ کیا، جو  طبی دیکھ بھال، لوگوں کے معیار زندگی، تعلیم اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہے۔ حقانی نے کہا کہ اُن کی وزارت جلد از جلد افغانستان کے 34 صوبوں میں ضرورت مند لوگوں میں امداد تقسیم کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان کا اچھا ہمسایہ ہے، یہ امداد افغانستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ افغان عبوری حکومت اس پر انتہائی شکر گزار ہے۔