کابل ایئرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان ،قطر اور ترکی کے درمیان مذاکرات

2021-12-26 16:22:59

کابل ایئرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان ،قطر اور ترکی کے درمیان مذاکرات_fororder_4

افغان طالبان حکام نے چوبیس تاریخ کو تصدیق کی کہ طالبان ، قطر اور ترکی کے مشترکہ وفد کے ساتھ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریشن کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔
طالبان کے ایک اہلکار نے کہا کہ ترکی اور قطر  کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں کابل سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔اس وقت، افغانستان میں چند ملکی پروازوں سمیت انسان دوست امداد اور  افراد کے انخلا کے لیے بہت کم  بین الاقوامی پروازیں فعال ہیں۔  
یاد رہے کہ افغان طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے  انتہائی جلد بازی میں افغانستان میں موجود اپنے  شہریوں کے انخلا کا انتظام  کیا۔تیس اگست کو امریکہ نے افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کیا ۔لیکن اس دوران کابل ایئرپورٹ کے رن وے اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ طالبان نے امریکی فوج پر کابل ایئرپورٹ کی تنصیبات کو روانگی سے قبل تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے بعد قطر، ترکی اور دیگر ممالک کی جانب سے ہوائی اڈے پر سہولیات کی بحالی کے لیے تکنیکی ماہرین کابل بھیجے گئے تھے۔