سنکیانگ کی مقامی حکومت نے امریکی ایکٹ کو سختی سے رد کر دیا

2021-12-26 15:58:41

سنکیانگ کی مقامی حکومت نے امریکی ایکٹ کو سختی سے رد کر دیا_fororder_1

امورسنکیانگ سے متعلق 65ویں پریس کانفرنس پچیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں امریکہ کے نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ" پر کڑی تنقید کی گئی۔پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ امریکی اقدام سنکیانگ کے امور میں صریح مداخلت  سمیت چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور امور سنکیانگ کی آڑ میں چین پر قابو پانے کی اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کی مذموم کوشش ہے۔ سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے کہا کہ یہ ایکٹ دھونس ،راہزنی اور سرد جنگ کی ذہنیت کا احیاء ہے جو سراسر غلط اور غیر مقبول ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حقائق کے تناظر میں امریکہ جبری مشقت کا حامل ملک ہے۔ امریکہ میں سیاہ فام غلاموں کے خلاف سینکڑوں سالوں سے اسمگلنگ، بدسلوکی اور امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ جبری مشقت ایک ایسا داغ ہے جو امریکی تاریخ سے کبھی نہیں مٹ سکے گا۔ غلاموں کی خونی تجارت سے وجود میں آنے والا امریکہ آج بھی "جدید غلامی " کا حامل ملک ہے جہاں جبری مشقت کا مسئلہ انتہائی افسوسناک ہے۔