روسی صدر پوتن بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، صدارتی ترجمان

2021-12-26 16:39:46

روسی صدر پوتن بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، صدارتی ترجمان

روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پچیس تاریخ کو  کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت روسی صدر پوتن کا نئے سال کا پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا اور یہ تاحال  صدر پوتن کے 2022 کے شیڈول میں طے شدہ  واحد غیر ملکی دورہ بھی ہے۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ چین بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اعلیٰ سطح پر میزبانی کرے گا۔چین موجودہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ان کے نزدیک چین کی تنظیمی صلاحیت اور انتظامی  معیار کے تناظر میں بیجنگ سرمائی اولمپکس  بہت شاندار ہوں گے ۔