برازیل میں کرسمس کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد ہلاک

2021-12-26 16:18:55
پچیس تاریخ کو  برازیل کی ریاست سیارا کے دارالحکومت فورٹالیزا میں کرسمس کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 6 افراد مارے گئے۔پولیس حکام کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں کرسمس کی تقریب جاری تھی کہ اچانک  حملہ آوروں نے اسٹیڈیم کے  اندر داخل ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے باعث 5  افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ  1 خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال میں مزید 5  افراد کی جانیں بچا لی گئی ہیں۔ حملہ آور ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔پولیس نے اس واقعے کو دانستہ قرار دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تاحال  8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 6 پستول اور کچھ گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔