عالمی کنونشنز کی روشنی میں سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کا کوئی وجود نہیں ہے، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت

2021-12-26 16:06:23

عالمی کنونشنز کی روشنی میں سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کا کوئی وجود نہیں ہے، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت

سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے عوام کے حقوق اور مفادات کے قانونی تحفظ کے حوالے سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان یلی جیانگ انائیتی نے چھبیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام قومیتوں کے عوام اپنی خواہشات کے مطابق ملازمت حاصل کر رہے ہیں اور اپنی مرضی سے ملازمتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ویغور قومیت سمیت تمام قومیتوں کے عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ چینی آئین، لیبر لاء، لیبر کنٹریکٹ قانون، فوجداری قانون، پبلک سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن تعزیری قانون، روزگار کے فروغ کا قانون، اور سوشل انشورنس قانون کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کنونشنز سمیت چین کی قانونی دفعات اور معروضی حقائق کے تناظر میں، سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کا کوئی وجود نہیں ہے۔