امریکہ میں وبائی صورتحال مزید سنگین

2021-12-26 16:20:31

امریکہ میں وبائی صورتحال مزید سنگین_fororder_1

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں موجودہ وبائی صورتحال کے باعث افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے 24 تاریخ سے اب تک اندرون و بیرون ملک جانے والی تقریباً 1700 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔دوسری جانب سال نو کے موقع پر امریکی عوام سفری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں ۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی کے اعداد و شمار کے مطابق،صرف 24 تاریخ کو ہی ملک میں 1.7 ملین سے زائد افراد ہوائی اڈے کی حفاظتی جانچ سے گزرے ہیں۔ امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اندازوں کے مطابق 23 دسمبر سے 2 جنوری تک 109 ملین سے زائد لوگ ہوائی جہاز، ٹرین یا کار کے ذریعے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد کا اضافہ ہے۔
اس وقت امریکہ میں اومی کرون ویرئنٹ کا تیز رفتار پھیلاو جاری ہے، جو 50 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں پھیل چکا ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 24 تاریخ کو ملک میں 69,000 سے زائد لوگ کووڈ۔19 انفیکشن کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ 12 ریاستوں میں ہسپتالوں میں داخل شدہ افراد کی تعداد میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صحت عامہ نے خبردار کیا ہے عدم ویکسینیشن کی صورت میں اومی کرون کا مزید پھیلاو جاری رہے گا، وبائی صورتحال بدستور ابتر ہوتی جائے گی اور امریکی طبی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔