نیٹو کی مشرق کی جانب عدم توسیع سیکورٹی مذاکرات کا بنیادی موضوع ہے، روسی وزارت خارجہ

2021-12-26 16:15:49

نیٹو کی مشرق کی جانب عدم توسیع سیکورٹی مذاکرات کا بنیادی موضوع ہے، روسی وزارت خارجہ_fororder_3

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاووا نے پچیس تاریخ کو امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے اُس بیان کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ سلامتی مذاکرات میں نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع  شامل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی مشرق کی جانب عدم توسیع اور روس کی سرحد کے قریب ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے ہتھیاروں کی عدم تنصیب امریکہ اور نیٹو کے ساتھ سلامتی مذاکرات میں اہم اور کلیدی مسائل ہیں۔
یاد رہے کہ سترہ دسمبر کو روسی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر امریکہ اور نیٹو کے ساتھ  سلامتی مذاکرات کا مسودہ شائع کیا۔مسودے کے تحت روس اور نیٹو درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ایسے علاقوں میں تعینات نہیں کریں گے جہاں وہ دوسرے فریق کے اہداف پر حملہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں  نیٹو کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی، یوکرین اور دیگر ممالک کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں روسی نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا کہ اگر مغرب مذکورہ مطالبات کا جواب  نہیں دے پاتا تو محاذ آرائی کا ایک نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے ۔