چین میں نئی توانائی سے بجلی کی سالانہ پیداوار 1 ٹریلین KWH سے زائد

2021-12-27 10:47:40

چین میں نئی توانائی سے بجلی کی سالانہ پیداوار 1 ٹریلین KWH سے زائد_fororder_1224新能源发电

چین کے قومی بیورو برائے توانائی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر تک چین میں نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار 1ٹریلین 35 بلین 570 ملین KWH تک پہنچ گئی ہے اور پہلی مرتبہ 1 ٹریلین سے زائد  کا ریکاڈ قائم ہواہے ،جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.97 فی صد اضافہ ہوا ہے اور جنوری سے نومبر تک ملک بھر میں استعمال ہونےوالی بجلی کی کل مقدار کے 13.8% پر مبنی ہے، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.14فیصدی پوائنٹ اضافہ ہوا۔نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی، چین میں بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہےاوریہ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔