"امریکہ کی انسانی حقوق پر سیاست سے انسانی حقوق کے انتظام کی بنیاد تباہ ہو گئی ہے" ،تحقیقی رپورٹ

2021-12-27 10:54:27

ستائیس دسمبر کو چائنا ہیومن رائٹس سوسائٹی نے  "امریکہ کی  انسانی حقوق پر سیاست سے انسانی حقوق کے انتظام کی بنیاد تباہ ہو گئی ہے" کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ نے اپنے سیاسی مفادات اور عالمی تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق پر سیاست کرنے کی  کوشش کی جس سے انسانی حقوق کے عالمی انتظام  کی بنیاد بری طرح  تباہ ہو گئی ہےاور یہ عالمی انسانی حقوق کی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے انسانی حقوق کو  اپنی سیاسی جنگ کاہتھیار بنایا ہے۔امریکہ انسانی حقوق کے اصول کا استعمال  یا تو اپنے سیاسی مفادات کے  لیے کرتا ہے  یا انسانی حقوق کے بہانے اپنے سیاسی مفادات کے لیے خطرہ نظر آنے والے  ممالک پر "انسانی حقوق کی خلاف ورزی" کا ملبہ ڈالتا ہے۔ امریکہ کا انسانی حقوق پر سیاست کرنا کچھ ممالک میں افراتفری کا باعث بنا ہوا ہے اور اس سے  نئے انسانی  المیے پیدا ہوئے ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی برادری نے انسانی حقوق پر سیاست کرنے کےحوالے سے امریکہ پر  کڑی تنقید کی ہے۔