ایشیا انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک کا کثیرالطرفہ تعاون میں مثبت کردار

2021-12-27 10:45:42

ایشیا انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک کا کثیرالطرفہ تعاون میں مثبت کردار_fororder_1227亚投行

ایشیا انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی) کے قیام کو چھ سال ہو چکے ہیں اور اب یہ عالمی تعاون کے فروغ کا ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے۔ اکتوبر میں افریقی ملک نائیجیریا  اے آئی آئی بی کا نیا رکن بنا ہے،یوں اس کے اراکین کی تعداد 104 ہو گئی ہے جن میں سے گیارہ افریقی اراکین ہیں۔

چائنا اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اکنامک ڈپلومیسی اینڈ سکیورٹی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر جیانگ یوئے چھون نے کہا کہ اے آئی آئی بی کے اراکین ایشیا کے علاوہ،یورپ،افریقہ،امریکہ نیز  اوشیانا سے تعلق رکھتے ہیں اور دنیا کے تقریباً اسی فیصد آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔ طویل عرصے سے اے آئی آئی بی ترقی پذیر ممالک اور علاقوں میں بنیادی تنصیبات اور دیگر پیداواری تنصیبات کی تعمیر کو فروغ دینے کےلیے کام کرتا آرہا ہے۔رواں سال اکتوبر تک اے آئی آئی بی نے کل 147 منصوبوں کی منظوری دی  اور 2897 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے کے لیے، اے آئی آئی بی نے دس ارب امریکی ڈالر کا بحالی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔بینک کے سربراہ جن لی جھون نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی آئی بی عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے تعاون کی بنیاد پر افریقی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور انٹر امیریکن ڈویلپمینٹ بینک کے ساتھ تعاون کی کوشش بھی کرے گا۔