شینزو-۱۳ کے خلابازوں نے خلائی جہاز سے باہر اپنا دوسرا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا

2021-12-27 10:17:44

شینزو-۱۳ کے خلابازوں نے خلائی جہاز سے باہر اپنا دوسرا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا_fororder_1227航天员出仓

پیر کی صبح چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق چینی خلاباز،جائی جی گانگ اور یی گوانگ فو ،خلائی جہاز سے باہر کی جانے والی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کر کے خلائی جہاز پر واپس آ گئے ہیں۔ یہ چین کےخلائی اسٹیشن کی تعمیر کے دوران،خلائی جہاز سے باہر جاکر کام کرنے کا چوتھا جب کہ  شینزو-۱۳ کےعملے کا دوسرا تجربہ تھا ۔ان خلابازوں نے پینورامک کیمرہ اٹھانے اور سامان کی نقل و حمل کی جانچ جیسے کاموں کو مکمل کیا۔

اس کے علاوہ  کور ماڈیول ایرلاک کیبن، ایکسٹرا ویکیولر سوٹ اور مکینیکل آرم فنکشن کے مزید تجربات کیے اور خلائی جہاز سے باہر نکلنے سے متعلق ٹیکنالوجیز، خلائی اسٹیشن کے اندر اور باہرخلابازوں کے مابین ربط و ضبط اور خلا اور زمین کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔  شینزو -۱۳ کا عملہ مدار میں اپنے معمولات سرانجام دیتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہے گا ، یہ پہلا موقع ہے کہ چینی خلاباز نئے سال کا استقبال خلا میں  کریں گے۔    چینی  خلائی سٹیشن کے فلائٹ مشنز میں خلائی جہاز سے باہر کیے جانے والے کام اب معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ چینی خلاباز مستقبل میں بھی خلائی سٹیشن کی تعمیر کی کامیاب تکمیل اور خلائی سٹیشن کی مستحکم کارکردگی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے  ایسی ہی پیچیدہ سرگرمیاں سرانجام دیں گے ۔   چین نے 16 اکتوبر کو شینزو-۱۳ کو لانچ کیا، اور اس کے  عملے نے خلائی جہاز سے باہر پہلی سرگرمی 7 نومبر کو انجام دی تھی ۔