وبا کے تناظر میں اتحاد اولمپکس کو مزید شاندار بنائے گا

2021-12-27 10:43:14

وبا کے تناظر میں اتحاد   اولمپکس کو مزید شاندار بنائے گا_fororder_1224世界会好么

سال 2021 میں ،اولمپکس کے  نصب العین  " تیز رفتار،بلند تر،مضبوط تر "کے ساتھ " مزید اکٹھے" کا لفظ شامل کیا گیا ہے ۔ 1913 میں اولمپک چارٹر میں باضابطہ طور پر تحریر کیے گئے اولمپک نصب العین کے ان الفاظ میں پہلی مرتبہ تبدیلی یا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ مختلف فرقوں کی جانب سے مل کر مشکلات کامقابلہ کرنے کے خواہش کا عکاس ہے۔

وبا کے تناظر میں اتحاد   اولمپکس کو مزید شاندار بنائے گا_fororder_1227世界会好么

سو سال سے اولمپکس کے جذبے اور اس کی اصل روح کے تحت  مذہب ،جنس ،نسل اور نظریات  کے اختلافات کے باوجود زیادہ سے زیادہ افراد اکٹھے ہوتے آ رہے ہیں،لیکن اس سب کے ساتھ ساتھ سیاسی عوامل بدستور اولمپکس میں ایک رکاوٹ ہیں۔وبا کے سامنے ساری دنیا کو مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے ،تاہم امریکہ جیسے ممالک نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں سرکاری اہلکار نہ بھیجنےکے اعلان سے دشمنی اور محاذ آرائی کےمنفی جذبات بھڑکائے ہیں۔ اس پس منظر میں بہت سے ممالک کی شخصیات نے اپنی رائے کا اظہار کرتے  اکٹھے اور متحد ہونے کی اہمیت وحمایت کا اظہار کیا ہے۔اس وقت اولمپک مشعل دوبارہ روشن کر دی گئی ہے ۔"مستقبل کے لیےاکٹھے ہونا" محض خواب نہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے ایک یاددہانی بھی ہے کہ وبا سمیت دیگر چیلنجز  کے سامنے انسان کو مزید متحد ہونا چاہیئے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیرمین تھامس باخ نے کہا کہ " بیجنگ سرمائی اولمپکس ساری دنیا کے لیے خوشی کا موقع ہوگا ،جس میں اولمپک جذبات ،دوستی،احترام اور اتحاد  کو بروئے کار لایا جائے گا اور کھلاڑی  دنیا کو یہ واضح  پیغام دیں گے کہ اگر ہم مزید اکٹھےہوں،تو ہم مزید تیز رفتار ہوں گے،مزید بلند اہداف کے ساتھ مزید مضبوط بنیں گے۔"