امریکہ میں سیاہ فام افراد کی اکثریت بے روزگاری کے مسئلے سے دوچار

2021-12-28 16:10:28
شیئر:

امریکہ میں سیاہ فام افراد کی اکثریت بے روزگاری کے مسئلے سے دوچار_fororder_1

معاشی ماہرین کے نزدیک امریکہ میں وبائی صورتحال کی شروعات میں بے روزگاری کی شرح 14.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی مگر نومبر میں یہ شرح 4.2 فیصد تک آ چکی ہے۔ لیکن دوسری جانب سیاہ فام امریکیوں میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ دیکھی گئی ہے۔
نومبر میں، سیاہ فام امریکیوں میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد رہی ہے جب کہ سفید فام امریکیوں کے لیے بے روزگاری کی شرح 3.5 فیصد رہی۔اسی طرح نومبر میں سیاہ فام مردوں میں بے روزگاری کی شرح 7.3 فیصد رہی جبکہ سفید فام مردوں میں بے روزگاری کی شرح 3.4 فیصد  رہی ہے۔