یوکرائن کا وفد بیجنگ پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کے لیے پوری طرح تیار ہے، چیئرمین یوکرائن پیرا اولمپک کمیٹی

2021-12-28 10:13:34
شیئر:

یوکرائن کا وفد بیجنگ پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کے لیے پوری طرح تیار ہے، چیئرمین یوکرائن پیرا اولمپک کمیٹی_fororder_捕获.JPG

2022 بیجنگ پیرا اولمپک سرمائی کھیل اگلے سال 4 مارچ کو شروع ہوں گے۔ حال ہی میں یوکرائن پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین ویلری سوس کووچ نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کا وفد بیجنگ پیرا اولمپکس  میں شرکت کی بھر پور تیاری کر رہا ہے اوربیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس میں اچھے نتائج حاصل کرنے کا منتظر ہے۔
سوس کووچ نے کہا کہ 2022 کے بیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس میں، یوکرائن کے 26 ایتھلیٹس کے شرکت کے لیے کوالیفائی ہونے کی توقع ہے، اور بیجنگ جانے والا یوکرائنی پیرا اولمپک وفد تقریباً 70 افراد پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرائنی کھلاڑی بائیتھلون اور اسکینگ مقابلوں میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔
سوس کووچ نے خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے نہ صرف اقتصادی ترقی میں عالمی شہرت حاصل کی ہے بلکہ خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں بھی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔