چین کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر ہائر ایجوکیشن

2021-12-28 10:28:31
شیئر:

چین کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر ہائر ایجوکیشن_fororder_4b3e85bf7e8b44aea493138eafa3d345

افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم  عبدالباقی حقانی نے چھبیس دسمبر کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کےساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  چینی اسکالرز بھی افغانستان کا  دورہ  کریں گے جس سےدونوں ممالک کے درمیان باہمی تفہیم میں اضافہ ہوگا۔
عبدالباقی حقانی نے کہا کہ افغانستان کو امید ہے کہ چین کی مدد سے طالب علموں کو لازمی تعلیمی ضروریات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور طالب علموں اور اسکالرز کے باہمی تبادلوں کا انتظام ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی اور افغان ثقافت کی بنیاد پر تعلیمی فارمولے کی تلاش ہو رہی ہے ۔