چین کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق اولین وائٹ پیپر کا اجراء

2021-12-29 16:10:21
شیئر:

چین کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق اولین وائٹ پیپر کا اجراء_fororder_4

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے انتیس تاریخ کو ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق اولین وائٹ پیپر جاری کیا جس کا مقصد ایکسپورٹ کنٹرول گورننس کے حوالے سے چین کے موقف، نظام اور لائحہ عمل کو متعارف کروانا، اور عالمی امن و ترقی کے لیے چین کی بھر پور کوششوں نیز  ملکی و بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے چین کی تجاویز اور اقدامات کو پیش کرنا ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی کہ منصفانہ، معقول اور غیر امتیازی برآمدی کنٹرول، نئی صورتحال کے تحت عالمی اور علاقائی سیکیورٹی خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طور پر نمٹنے اور عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ 
وائٹ پیپر میں یہ بھی کہا گیا کہ مختلف ممالک برآمدی کنٹرول کو نہایت اہمیت دیتے ہوئے اسے فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں، اور قانونی نظام کے قیام اور نفاذ کے ذریعے برآمدی کنٹرول کو مضبوط اور معیاری بنا رہے ہیں ۔