مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں کہا گیا کہ دو ہزار بائیس میں اقتصادی امور میں استحکام اولین توجہ کا حامل ہوگا۔کرنسی پالیسی میں استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چینی عوامی بینک کے سربراہ ای گانگ نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں استحکام پر زور دینے کی داخلی و خارجی وجوہات ہیں۔اندرونِ ملک تو چینی معیشت کی ترقیاتی تحریک بدستور مضبوط رہی ہے اور طویل مدت سے بہتر ی کے رجحان میں تبدیلی نہیں آئی ،تاہم مانگ کی کمی،فراہمی اور توقعات کی کمزوری کے دباو کے باعث قلیل مدت میں نیچے جانے کا دباؤ موجود ہے۔اس لیے میکرو معیشت کو مستحکم بنایا جانا ضروری ہے۔بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے تو وبا کے تحت بیرونی ماحول مزید پیچیدہ اور غیریقینی ہو رہا ہے اسی لیے ہمیں مستحکم اقتصادی ماحول اور پالیسی کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ ای کانگ نے کہا کہ رواں سال عوامی بینک نے حقیقی معیشت کی حمایت پر زور دیا ہے۔مانیٹری کریڈٹ اور سوشل فنانسنگ معقول انداز سے بڑھے ہیں اور کریڈٹ سٹرکچر مزید بہتر ہو رہا ہے۔بیالیس ملین چھوٹی کاروباری اینٹیٹیز کو قرض کی مدد مل چکی ہے اور دو ہزار بائیس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری اینٹیٹیز کے لیے مالیاتی مدد وتعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔