سال 2022 میں چینی معیشت کی ترقی پر چینی ماہر اقتصادیات کی رائے

2021-12-29 13:56:13
شیئر:

سال 2022 میں چینی معیشت کی ترقی پر چینی ماہر اقتصادیات کی رائے_fororder_1229朱民

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سابق نائب صدر اور چینی ماہر اقتصادیات چو مین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سال 2022 میں چینی معیشت کی ترقی کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سال دو ہزار بائیس میں مجموعی مانگ میں استحکام سے چینی معیشت مستحکم ترقی کر ے گی ، علاوہ ازیں میکرو پالیسی سازی کے لیے  مالی خطرات سے بچنے پر غور کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چینی معیشت  کو درپیش سب سے بڑا خطرہ  امریکی  فیڈرل ریزرو پالیسی سے عالمی سرمائے کے بہاؤ کو لگنے والا جھٹکا ہے ۔حال ہی میں منعقدہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے حوالے سے چو مین نے کہا کہ موجودہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے مطابق  چینی معیشت کی صورتحال کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھنا ہے اور اقتصادی ترقی کو اہمیت دینی ہے ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی اور اعلیٰ معیاری ترقی پر قائم رہنا ہے اور مستحکم اور جامع  طور پر  معیشت کو ترقی دینی ہے۔ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں کاربن نیوٹرل اور مشترکہ خوشحالی سمیت دیگر اہم شعبوں کے پالیسی پر مکمل روشنی ڈالی گئی۔