امریکی پولیس کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ

2021-12-29 16:20:15
شیئر:

امریکی پولیس کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ_fororder_1

ایک غیر منافع بخش مانیٹرنگ گروپ میپنگ پولیس وائلنس کے مطابق، گزشتہ سال مئی میں جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد سے امریکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں 1,646 افراد مارے جا چکے ہیں، جو اوسطاً یومیہ تقریباً تین افراد بنتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک پولیس کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو میڈیا میں سامنے آئی ہیں۔ امریکی پولیس قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے مہلک طاقت کے استعمال سے خود ہی منصف، جیوری، اور جلاد بنی ہوئی ہے۔ دوسرا پولیس کے ہاتھوں مارے جانے سیاہ فام اور سفید فام امریکیوں میں نسلی تفاوت کا مسئلہ ہے۔ تیسرا مسئلہ عدم احتساب اور انصاف سے محرومی ہے ۔