جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد سے اب تک امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 1646 افراد کی ہلاکت

2021-12-31 15:55:25
شیئر:

جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد سے اب تک امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 1646 افراد کی ہلاکت_fororder_3

26 دسمبر کو ہسپانوی اخبار نا سیونل  کی ویب سائٹ کے مطابق، امریکہ میں 2020 کی  شہ سرخیوں میں سے ایک جارج فلائیڈ کا قتل تھا اور 2021 میں ایک سرخی یہ تھی کہ اس تقل میں ملوث سابق سفید فام پولیس آفیسر کو ساڑھے 22 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم، نصف صدی میں نہ تو نسلی امتیاز کے خلاف بڑے مظاہرے اور نہ ہی بڑے شہروں کے قانون سازوں نے تشدد کی صورتحال کو تبدیل کیا ہے: امریکی پولیس کے ہاتھوں شہریوں کا قتل (تقریباً 1100 سالانہ) اور نسلی امتیاز اب بھی موجود ہیں۔فلائیڈ کے قتل کے بعد سے اب تک امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 1646 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی "سروے پولیس وائلنس" تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق، سیاہ فاموں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے امکانات سفید فام افراد کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زائد ہیں۔