اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے 2021 میں عالمی تجارت اور اقتصادی بحالی کو آگے بڑھایا ہے

2022-01-01 17:17:36
شیئر:

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے  2021 میں عالمی تجارت اور اقتصادی بحالی کو آگے بڑھایا ہے_fororder_33

2021 میں، پیچیدہ بین الاقوامی اور ملکی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے، چینی معیشت نے  شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔اقوام متحدہ  کے تجارت و  ترقی  کانفرنس کے سینئر ماہر اقتصادیات لیانگ گویونگ نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو  انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ 2021 میں چین نے عالمی تجارتی اور اقتصادی بحالی کو بڑھایا ہے۔
لیانگ گویونگ نے کہا کہ 2021 میں چین کی غیر ملکی تجارت میں مسلسل بہتری آتی رہی۔ چین کو ڈیجیٹل معیشت، مینوفیکچرنگ، بنیادی انفرسٹراکچر اور پالیسی سازی  اور نفاذ میں منفرد جامع ترجیحات حاصل ہیں جو بہت سے دوسرے برآمد کنندگان ممالک میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس طرح کی ترجیحات چین کی معیشت اور تجارت کو بڑھا کر  نمایاں کر دیتی  ہیں۔
    لیانگ گویونگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کی شرح نمو بڑی معیشتوں میں سب سے بہتر رہی۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا سلسلہ جاری رکھا؛ٹیلی کمیونیکیشن اور طب و صحت سمیت  سروس انڈسٹریز کو کھولنے کے عمل کو  آگے  بڑھایا۔ اس کے ساتھ  بین الاقوامی  درآمدی ایکسپو  اور خدمات کی تجارت کے میلے کا انعقاد کیا جو عالمی تجارت کی بحالی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
لیانگ گویونگ نے کہا کہ 2020 میں عالمی معیشت میں 3 فیصد سے زیادہ کی منفی ترقی کے بعد، 2021 میں 6 فیصد  کی ترقی متوقع ہے۔ عالمی معیشت میں اتنی اچھی بحالی کا چین کی معیشت  کی طرف سے فراہم کردہ قوت متحرکہ سے  گہرا تعلق ہے۔