2010 کے وینکوور سرمائی اولمپکس کے فری اسکیٹنگ مقابلے میں،چینی کھلاڑی پھانگ چھنگ اور ٹونگ جین نے 141.81 پوائنٹس کے ساتھ اپنے کیریئر کا پہلا اولمپک چاندی کا تمغہ جیتا۔
پھانگ چھنگ اور ٹونگ جین ایک ہی سال 1979 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 14 سال کی عمر میں پارٹنر بن کر فیگر اسکیٹنگ کی تربیت حاصل کرنے لگے۔ اس فنی سفر کے دوران انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، انہیں چوٹیں لگیں، کار حادثے کا سامنا ہوا ،لیکن انہوں نے گھبرائے بغیر اپنا سفر جاری رکھا اور یوں رفتہ رفتہ دونوں میں بہت زیادہ ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔
2002 میں سالٹ لیک سٹی سرمائی اولمپکس میں 9 ویں پوزیشن سے لے کر 2006 کے تورینو سرمائی اولمپکس میں چوتھی پوزیشن تک، انہوں نے ہر چار سال بعد ایک چھلانگ لگائی اور آخر کار 2010 میں وینکوور سرمائی اولمپکس کے میدان میں کھڑے ہو کر کامیابی حاصل کی۔
اب پھانگ چھنگ اور ٹونگ جین کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ اگرچہ انہوں نے بطور کھلاڑی اپنے کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اپنے پیارے فگر اسکیٹنگ سے دور نہیں رہے۔ وہ اب بھی فگر اسکیٹنگ کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اور اس کھیل کے لئے اپنی طاقت وقف کر رہے ہیں۔