امریکی وزیر دفاع کا کووڈ- 19 کا ٹیسٹ مثبت

2022-01-03 17:20:31
شیئر:

امریکی وزیر دفاع کا کووڈ- 19 کا ٹیسٹ مثبت_fororder_77

امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے 2 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کووڈ-19 کا  ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے  خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں۔
   آسٹن نے کہا کہ انہیں اس وقت ہلکی علامات ہیں اور وہ اگلے 5 دنوں کے لئے خود کو الگ تھلگ کررہے ہیں۔ قرنطینہ کی مدت کے دوران، وہ وزیر دفاع کے اختیارات کا استعمال جاری رکھیں گے اور آن لائن کچھ اہم میٹنگز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے ویکسین کا کورس پہلے ہی  مکمل کر لیا تھا  اور  وہ  بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے تھے۔
  بیان کے مطابق، آسٹن نے  30 دسمبر کو پینٹاگون میں  قریبی عملے کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات کےدوران سب نے ماسک پہن رکھے تھے اور سماجی دوری کو برقرار رکھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد آسٹن کبھی پینٹاگون نہیں گئے۔ وزارت دفاع نے آسٹن سے  قریبی رابطوں میں رہنے والوں  کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 آسٹن کی عمر 68 سال ہے اور وہ جنوری 2021 میں امریکی وزیر دفاع بنے۔