ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب

2022-01-03 17:09:43
شیئر:

ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے اراکین کی  حلف برداری کی تقریب_fororder_55

3 جنوری 2022 کی صبح ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب قانون ساز کونسل کمپلیکس کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔ صبح گیارہ بجے تقریب حلف برداری کا باضابطہ آغاز ہوا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے حلف لیا۔
تقریب میں سب سے پہلے عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ بجایا اور گایا گیا۔ اس کے بعد، 90 کونسلرز نے ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کی حمایت اور ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔