چین-کمبوڈیا آزاد تجارتی معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل

2022-01-03 17:11:42
شیئر:

چین-کمبوڈیا آزاد تجارتی معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل_fororder_22

چین-کمبوڈیا آزاد تجارتی معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ اس معاہدے پر 12 اکتوبر 2020 کو دستخط کیے گئے تھے۔ یہ چین اور ایک پسماندہ مما لک کے درمیان پہلا آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔
چین-کمبوڈیا  آزاد تجارتی معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک نے باہمی طور پر ایک دوسرے کی اشیا کی تجارت کے لیے صفر ٹیرف مصنوعات کی فہرست کو وسعت دی ہے جس کے بعد چین اور کمبوڈیا کی صفر ٹیر ف مصنوعات کی تعداد بالترتیب ستانوے اعشاریہ پانچ فیصد اور نوے فیصد تک جاپہنچی ہے۔
چین  کی منگ ہوئی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ کے انچارج نے کہا کہ ہماری کمبوڈیا کی فیکٹریاں عام طور پر کچھ کیمیائی پلاسٹک اور خام مال چین سے درآمد کرتی ہیں، اس سے پہلے چین کو سات فیصد سے پینتیس فیصد تک ٹیرف ادا کرنا پڑتا تھا۔ اس معاہدے کے نفاذ کے بعد ، ٹیرف کو براہ راست صفر تک کم کر دیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ٹیرف میں اس کمی سے ہر سال تقریباً 2 ملین یوآن  کی بچت ہو گی۔