سرمائی اولمپکس کے پکوان میں کالی مرچ کیوں نہیں ہو سکتی؟

2022-01-05 16:01:37
شیئر:

سرمائی اولمپکس کے پکوان میں کالی مرچ کیوں نہیں ہو سکتی؟_fororder_22

بیجنگ  سرمائی اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کے لئے  مینو چند روز قبل باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ہے اور دنیا بھر سے 678 خصوصی پکوان اس فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم، یہ سمجھا جاتا ہے کہ چونکہ کالی مرچ کھانے سے  محرک پیدا ہو سکتا  ہے، اس لیے یہ کھلاڑیوں کے مینو میں نہیں آئے گی۔
خوراک سے پیدا ہونے والے محرکات ممنوعہ مادوں کا حوالہ دیتے ہیں جو کھانے، ادویات اور غذائی مصنوعات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک اینڈو جینس سٹیمولینٹ جو قدرتی طور پر خوراک کی پیداوار سے لے کر پروسیسنگ تک کے عمل میں موجود ہوتے ہیں؛ دوسرے ایکسو جینس سٹیمولینٹ جو کہ مصنوعی طور پر  کھانے پکانے کے عمل کے دوران شامل کیے جاتے ہیں اور کھانے میں رہتے ہیں۔
عام  کھانے سے پیدا ہونے والے محرکات بہت  کم ہیں،اس لیے عام لوگ محفوظ طریقے سے کھا سکتے ہیں۔ اگر کوئی ایتھلیٹ غلطی سے اسے کھا لیتا ہے، تو  ممکن ہے کہ یہ ڈوپنگ کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ کو مثبت بنا دے ۔ اس لئے سرمائی اولمپکس کے پکوان میں کالی مرچ  شامل نہیں کی جا سکتی۔