امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ماہ بعد ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ سے متجاوز

2022-01-05 16:18:17
شیئر:

امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ماہ بعد ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ سے متجاوز_fororder_55

امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 103000 سے زیادہ لوگ اس وقت کووڈ 19 کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہیں، تقریباً چار مہینوں میں پہلی بار  ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
کووڈ-19 کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک سال پہلے یعنی 14 جنوری 2021 کو 142,000 سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور آخری بار  یہ تعداد 11 ستمبر کو 100,000 تک پہنچ گئی تھی۔ نومبر کے اوائل میں مجموعی طور پر تقریباً 45,000 ہسپتالوں میں داخل ہوئے تھے، لیکن اس کے بعد سے  اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق صحت کے نظام پر بڑھتا ہوا یہ دباؤ ایک مرتبہ پھر امریکہ میں صحت عامہ کے نظام کو مفلوج کر سکتا ہے۔