چینی وزیر خارجہ وانگ ای نئے سال کے موقع پر ترقی پزیر ممالک کے دورے پر

2022-01-06 11:30:11
شیئر:

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نئے سال کے موقع پر ترقی پزیر ممالک کے دورے پر_fororder_1

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نئے سال کے موقع پر 4 سے 7 جنوری تک اپنے پہلے بیرونی دورے پر ہیں۔ وانگ ای افریقہ کے تین ممالک بشمول اریٹیریا، کینیا اور کوموروس کے علاوہ جنوبی ایشیا میں مالدیپ اور سری لنکا کے دورے بھی کریں گے۔
سری لنکا میں کولمبو یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل ریلیشنز کی سینئر لیکچرر مینک واک کمبورا کے خیال میں  چینی وزیر خارجہ وانگ ای اس مرتبہ جن ایشیائی اور افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں وہ بشمول سری لنکا سارے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اس سے ایک بار پھر تصدیق ہوتی ہے کہ چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد سمجھتا ہے۔ چین نے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کو اہمیت دی ہے ، یہاں تک کہ خود سےکہیں درجے چھوٹے ممالک کے ساتھ بھی یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، باہمی مفاد اور باہمی تعاون پر عمل پیرا  ہے اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے اپنی معیشتوں کو آزادانہ طور پر ترقی دینے میں اُن کی مدد کر رہا ہے۔ وانگ ای کا سری لنکا کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع لائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات مزید وسیع ہوں گے۔