قازقستان میں ایمرجنسی کا نفاذ

2022-01-06 10:46:18
شیئر:

1_fororder_2

روس کے ایوان زیریں ڈوما کی سی آئی ایس کمیٹی کے چیئرمین کلاشنکوف نے چھ تاریخ کو کہا کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کی جانب سے قازقستان بھیجی گئی امن فوج کا مقصد قازقستان میں فوجی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور  مذکورہ  تنصیبات کو فسادیوں سے بچانا ہے۔
اس سے قبل قازقستان کے صدر قسیم جمرات توکیوف نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ قازقستان نے ملکی سلامتی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم سے مدد کی درخواست کی ہے ۔توکیوف نے پانچ تاریخ کو  ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے  ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں ۔