چین کی تیار کردہ ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی یکساں مؤثر ہیں، عالمی ادارہ صحت

2022-01-06 16:50:10
شیئر:

چین کی تیار کردہ ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی یکساں مؤثر ہیں، عالمی ادارہ صحت_fororder_00

عالمی ادارہ صحت کے سینئر اہلکار ڈاکٹر عابدی محمد نے حالیہ دنوں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی کمپنیوں سائنو فارم اور سائینو ویک کی جانب سے تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی یکساں مؤثر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی ویکسین اومی کرون سے بچاؤ کے لئے بہتر مدافعت پیدا کرتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات نےگزشتہ مہینے سائنو فارم کی پروٹین پر مبنی کووڈ- 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ یہ جنوری 2022 سے بوسٹر ڈوز کے طور پر عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔یہ ویکسین یو اے ای کے گروپ 42 اور چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ (سی این بی جی) کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے تیار اور تقسیم کی جائے گی، جو چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سائنوفرم) کی ایک اکائی ہے۔