شی جن پھنگ کے سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کے معائنہ پر وزارت خارجہ کا تبصرہ

2022-01-06 19:17:42
شیئر:

شی جن پھنگ کے  سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کے معائنہ پر وزارت خارجہ کا تبصرہ_fororder_434

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھ تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال پہلے ورکنگ ڈے پر صدر شی جن پھنگ نے ایک بار پھر سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس کی تیاریوں کا معائنہ کیا جس سے  متعلقہ امور پر چینی حکومت  کی پوری توجہ  کا مظاہرہ کیا گیا اور  بین الاقوامی برادری کو تین اہم اشارے بھیجے گئے  ہیں۔ ایک یہ کہ چین کامیاب اولمپکس کے انعقاد سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرےگا۔ دوسرا یہ کہ چین تیار ہے۔ تیسرا، چین وبا کے تحت اولمپک کھیلوں کی بحفاظت میزبانی کے لیے پراعتماد ہے۔
وانگ وین بین نے کہا: آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چند روز قبل اپنے نئے سال کی تقریر میں کہا تھا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کے منتظر ہیں۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے جو بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کے بے تابی سے منتظر ہیں اور یہ  چین کی جانب سے اولمپکس کی محفوظ میزبانی پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔