2021 میں بہت سے امریکی شہروں میں قتل کے کیسوں کی تعداد 2020 سے زیادہ رہی

2022-01-06 16:55:37
شیئر:

2021  میں بہت سے امریکی شہروں میں قتل  کے کیسوں کی تعداد 2020 سے زیادہ رہی_fororder_77

سی این این نے 4 جنوری کو رپورٹ کیا کہ 2021 میں امریکہ کے متعدد شہروں میں قتل کے کیسوں کی تعداد 2020 کے مقابلے میں زیادہ تھی، اور 10 شہروں میں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ  کے 40 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں دوتہائی شہر ایسے تھے جہاں 2021  میں  قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ فلاڈیلفیا اور پورٹ لینڈ سمیت 10 شہروں میں قتل کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 2020 کے مقابلے میں ، لاس اینجلس میں قتل کی تعداد میں  12فیصد اضافہ ہوا ہے، اور نیویارک میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے۔