چین اور ترکمانستان کے صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022-01-06 11:19:29
شیئر:

چین اور ترکمانستان کے صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ_fororder_1新闻

چین کے صدر شی جن پھنگ اور ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے قیام کے تیس برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے۔ چین ترکمانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک ہے، ترکمانستان کی مستقل غیرجانبدارانہ پالیسی کی حمایت کرنے والے اولین ممالک کی کھیپ میں شامل ہے، اور ترکمانستان کا پہلا اسٹریٹجک شراکت دار بھی ہے۔ اس کے علاوہ چین ترکمانستان کا قدرتی گیس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین۔ ترکمانستان تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کیا  گیا ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو نقطہ آغاز بناتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے کے لیے ترکمانستان کے صدر کے ساتھ رابطہ جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام ثمرات حاصل کر سکیں ۔
بردی محمدوف نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ترکمانستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین کے ساتھ برابری، باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر مل کر کام کرے گا اور ترکمانستان چین تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔