قازقستان کی صورتحال پر وزارت خارجہ کا ردعمل

2022-01-06 16:59:22
شیئر:

قازقستان کی صورتحال پر وزارت خارجہ کا ردعمل_fororder_33

چھ تاریخ کو وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بین نے قازقستان کی داخلی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور قازقستان ایک دوسرے کے جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ چین کا خیال ہے کہ قازقستان میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ قازقستان کا اندرونی معاملہ ہے۔چین  کا خیال ہے کہ قازق حکام اس مسئلے کو صحیح طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔چین کو  امید ہے کہ قازقستان میں جلد از جلد حالات کو مستحکم کیا جائے گا اور سماجی نظم و نسق درست سمت پر واپس آجا ئے گا۔