اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قازقستان میں امن کی اپیل

2022-01-07 11:25:32
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی  قازقستان میں امن کی اپیل_fororder_4

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے  قازقستان میں امن کی اپیل کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان استفیان ڈوجیریک نے جمعرات کو کہا کہ گوئتریس نے قازقستان میں فریقین سے تشدد سے باز رہنے اور بات چیت کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ غیر مستحکم صورتحال سے نمٹا جا سکے۔عالمی ادارہ قازقستان کی صورت حال کا بہت قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اقوام متحدہ اور قومی حکام کے درمیان متعدد رابطے ہوئے ہیں، جن میں جمعرات کی صبح سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے وسطی ایشیا  نتالیہ گرمن اور قازقستان کے نائب وزیر خارجہ اکان رخمتولن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت بھی شامل ہے۔