چین ایک شاندار سرمائی اولمپکس کے انعقاد سے پر امید ہے، سنگاپور کا میڈیا

2022-01-07 15:17:46
شیئر:

چین ایک شاندار سرمائی اولمپکس کے انعقاد سے پر امید ہے، سنگاپور کا میڈیا_fororder_55

سنگاپور کے میڈیا لیان حے زاو باو نے حال ہی میں خبر دی ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران ریموٹ پریوینشن اینڈ کنٹرول، ویکسینیشن، انٹری انسپیکشن، کلوز لوپ مینجمنٹ، سیلف ہیلتھ پروٹیکشن اور دیگر انسداد وبا کے اقدامات کو ٹیسٹ مقابلے کے دوران مکمل طور پر جانچا گیا ہے۔
خبر میں کہا گیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ  دو ہزار سترہ سے شی جن پھنگ کی طرف سے اولمپکس کی تیاریوں کا پانچواں جائزہ تھا۔  بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی چین کی طرف سے عالمی برادری سے کیا گیا ایک پختہ وعدہ ہے۔ اس حوالے سے چین پراعتماد ہے اور دنیا کے لیے ایک  غیر معمولی اور شاندار اولمپک محفل کے اہتمام کرے گا۔