یکم جنوری 2022 نئے سال کا پہلا دن ہے جو چینی خلابازوں نے پہلی دفعہ خلا میں گزارا۔ چین کے تین خلاباز زائی زی گانگ، وانگ یاپھنگ اور ای گوانگ فو نے چین کے خلائی اسٹیشن پر نیا سال منایا۔
اس ویڈیو میں خلا باز ای گوانگ فو اپنے ساتھی زائی زی گانگ کے بال کاٹنے کے لیے کلپر پکڑے ہوئے ہیں۔ خلا اور زمین پر بال کٹوانے کے درمیان سب سے بڑا فرق کٹے ہوئے بالوں کو اڑنے اور بکھرنے سے روکنا ہوتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیئر کلپر کے پچھلے حصے میں ایک ویکیوم کلینر لگا ہوا ہے، جو بالوں کے کٹے ہوئے تراشوں کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہے۔
دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد، تینوں خلابازوں نے سونے کی جگہ چھوڑ دی اور روزانہ کی مقررہ ورزش شروع کی۔خاتون خلاباز وانگ یاپھنگ نے ٹریڈمل پر جاگنگ شروع کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کافی ورزش کرتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پسینہ پونچھتی رہتی ہیں۔
آخر میں، تینوں خلاباز اکٹھے ہوئے اور ایک بڑے گروپ فوٹو کے لیے اپنے سر اس طرح ملائے جو صرف خلا میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔