امریکہ کی وبائی صورتحال ابھی عروج تک نہیں پہنچی ہے ۔ امریکی سی ڈی سی

2022-01-08 16:04:41
شیئر:

امریکہ کی وبائی صورتحال ابھی عروج  تک نہیں پہنچی ہے ۔ امریکی سی ڈی سی_fororder_dbb44aed2e738bd47e0468bf022f35df267ff942

سات جنوری کو امریکہ کے بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی رو ک تھام کے مرکز کی ڈائریکٹر روشئیل ولنسکی نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ امریکہ میں کووڈ-۱۹  کی موجودہ لہر اپنے عروج تک نہیں پہنچی ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاط برقرار رکھیں۔اگرچہ اومیکرون ویرئینٹ کی علامات نسبتاً ہلکی ہیں تاہم یہ زیادہ متعدی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں مزید متاثرہ کیسز سامنے آئیں گے۔
امریکی سی ڈی سی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سات دنوں میں کیسز میں یومیہ اضافے کی تعداد پانچ لاکھ ستانوے ہزار ہے جو مسلسل دس دنوں تک کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
روشئیل ولنسکی کا کہنا تھا کہ  فی الحال امریکہ، وبا کے دوبارہ سر اٹھانے کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہے تاہم اسے طویل مدتی منفی اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔