چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ،چین کے خلائی سٹیشن کے بنیادی ماڈیول میں شینزو-13 کے خلابازوں نے تھئین زو -2 کارگو کرافٹ کے ساتھ ملاپ اور ڈاکنگ کا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
تجربے کے آغاز میں، بنیادی ماڈیول میں موجود خلانور گراونڈ کنٹرول انجینئرز کے تعاون سے کور ماڈیول کی ڈاکنگ پورٹ کو چھوڑ کر منصوبہ بند پارکنگ پوائنٹ پر منتقل ہوئے۔ یہاں مختصر قیام کے بعد، کارگو کرافٹ خلائی سٹیشن کمپلیکس کی طرف بڑھا اور خلابازوں کے ٹیلی آپریشن سے ملاپ اور ڈاکنگ مکمل کی۔یہ دو گھنٹے کاتجربہ بیجنگ وقت کے مطابق صبح 7:55 پر مکمل ہوا۔
یہ پہلی بارہے کہ چینی خلابازوں نےکارگو کرافٹ اور خلائی اسٹیشن کے ملاپ اور ڈاکنگ کے لیے مینوئل ٹیلی آپریشن کاسامان استعمال کیا ہے۔