سعودی عرب ، کویت، عمان ، بحرین کے وزرائے خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ،چین کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارتِ خارجہ

2022-01-09 18:05:56
شیئر:
آٹھ جنوری کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بتایا کہ ، چینی ریاستی کونسلر اور وزیرِخارجہ وانگ ای کی دعوت پر  ،  سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود،  کویتی وزیرِ خارجہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور شیخ احمد نصیر الصباح ، عمانی وزیرِ خارجہ سید بدر حماد البسیدی ، بحرین کے وزیرِ خارجہ عبد الطیف بن راشد اور خلیج تعاون  کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف بن فلاح ، دس سے چودہ جنوری تک چین کا دورہ کریں گے۔