عراق کی نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کا انعقاد

2022-01-10 11:14:20
شیئر:

عراق کی نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کا انعقاد_fororder_00

عراق کی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 9 تاریخ کی سہ پہر کو  منعقد ہوا  جس میں  سابق اسپیکر محمد الحلبوص دوبارہ اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔
عراق میں اکتوبر 2021 میں قومی اسمبلی کے نئے انتخابات منعقد  ہوئے تھے۔ 27 دسمبر کو عراق کی وفاقی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے انتخابات کے حتمی نتائج کی منظوری دے دی۔ عراقی آئین کے مطابق اسپیکر سنی ہونا چاہیے اور دو ڈپٹی اسپیکر شیعہ اور کردوں سے منتخب کیے جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ اپنے پہلے اجلاس کے 30 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے بعد نیا صدر پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نیا وزیر اعظم مقرر کرتا ہے  اور انہیں  30 ​​دنوں کے اندر کابینہ کے امیدوار کو نامزد کرنے کو حکم دیتا ہے۔