آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی

2022-01-10 15:53:52
شیئر:

آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی_fororder_6a63f6246b600c33a17831708ecae406d8f9a191

10 جنوری کی صبح میانمار کی عدالت نے ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی کی جانب سے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ مینجمنٹ قانون اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے قانون کی خلاف ورزی کے معاملے پر ایک اور عدالتی سیشن منعقد کیا جس میں آنگ سان سوچی کو مجرم قرار دیتے ہوئے  4 سال قید کی سزا سنائی گئی۔آنگ سان سوچی اور ان کے وکیل  نے عدالت میں اصرار کیا کہ وہ بےقصور ہیں تاہم عدالت نے ان کی استدعا کو قبول نہیں کیا۔
  آنگ سان سوچی کو فروری 2021 سے لے کر اب تک ایک درجن سے زائد الزامات کا سامنا ہے، جن میں سے تین کے علاوہ متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔