مشرقی افغانستان میں بم دھماکے میں 9 بچے ہلاک

2022-01-11 09:37:18
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق 10 تاریخ کو مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع لال پور میں ایک دھماکہ ہوا جس میں نو بچے ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
ننگرہار کی صوبائی حکومت نے 10 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا  کہ لال پور کے علاقے کے ایک گاؤں میں ایک ناکارہ مارٹر گولہ دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کل 9 بچے جاں بحق اور 4  زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت لال پور کے علاقے میں ایک اسکول کے باہر کھڑی ٹرالی پر ایک بم پھٹ گیا، جس سے مجموعی طور پر 10 سے زائد طلباء ہلاک اور زخمی ہوئے۔